بیلگام 20/جون (ایس او نیوز) ضلع بیلگام کے رام دُرگ تعلقہ کے لکنائکن کوپّا کے ایک پرائمری اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اسکول کے 60 بچے بیمار پڑ گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واردات بدھ کی دوپہر کو پیش آئی ہے۔
کنڑا نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مڈ میل کھانے کے بعد بچوں نے اُلٹیاں کرنی شروع کردی جبکہ بچے پیٹ میں شدید درد اور دست کی بھی شکایت کرنے لگے جس کو دیکھتے ہوئے بچوں کو فوری طور پر رام درگ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے لئے گاڑی دستیاب نہیں تھی، جس کو دیکھتے ہوئے ایک گڈس سواری کے سواری کے ذریعے بچوں کو اسپتال لے جایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کے والدین کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے اوراسپتال میں موجود اسکول ٹیچروں کو گھیرائو کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فوڈ پوئزننگ کی وجہ سے بچے بیمار ہوگئے تھے، جن کا اسپتال میں علاج کیا گیا ہے اور سبھی بچے خطرہ سے باہر ہیں۔